- الإعلانات -

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 33عمارتیں منہدم

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 33عمارتیں منہدم ہو گئیں‘عمارتوں کے منہدم ہونے پر درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے‘

بیجنگ: چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 33عمارتیں منہدم ہو گئیں‘عمارتوں کے منہدم ہونے پر درجنوں افراد لاپتہ ہو گئے‘ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ سے 160افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ہانگ کانگ سے متصل چین کے علاقے شینزن میں پیش آیا‘ عمارتوں کے تباہ ہونے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے فوری بعد امدادی سرگرمیوں کا بھی آغاز کر دیا گیا ‘چینی خبر رساں اداے نے کہا کہ سلائیڈنگ سے ہونے والی اس تباہی کو چینی ٹیلی ویڑن نے دکھایا ہے‘ لینڈ سلائیڈنگ سے 60ہزار اسکوائر میٹر کا حصہ مٹی سے ڈھانپا جا چکا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے‘لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے 500سے زائد ریسکیو رضاکارو اور 30کتوں کی بھی مدد کی جارہی ہے