- الإعلانات -

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلری کلنٹن پر سنگین الزامات

امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو شاطر اورجھوٹا قرار دے دیا ۔ہیلری کلنٹن نے ایک مباحثے کے دوران کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا تمام غیر ملکی مسلمانوں پر امریکا میں داخل ہونے پابندی کرنے کا بیان دولت اسلامیہ (آئی ایس)گروپ کو اپنے پروپگینڈہ کو پھیلانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ہیلری کلنٹن نے ریپلکن پارٹی کے فرنٹ رنز کو انتہا پسند گروپ کا ‘ بہترین بھرتی کار’ قرار دیا تھا۔امریکی ٹی وی کے پروگرام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن کے پاس اپنے دعویٰ کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘وہ جھوٹی ہیں اور سب یہ جانتے ہیں، انہوں نے تو بس ہوائی دعویٰ کیا ہے۔