- الإعلانات -

ہیلری کلنٹن کوبڑی خوشخبری مل گئی

نیویارک:امریکہ میں صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن جوکہ ان دنوں صدارتی دوڑ میں شامل ہیں۔ہیلری کوالیکشن میں کامیابی سے پہلے بڑی خوشخبری مل گئی ۔سابق امریکی صدربل کلنٹن کی بیٹی چیلسی ایک بارپھر سے امیدسے ہیں جن کے دوسرے بچے کی پیدائش آئندہ موسم گرما میں متوقع ہے۔یہ بات خود چیلسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑکی صف اول میں شامل ہیلری کلنٹن کی 35سالہ بیٹی چیلسی پہلے ہی ایک بچے شارلٹ کلنٹن میزونسکی کی ماں ہے۔اپنی ٹوئٹ میں چیلسی کا کہنا ہے کہ وہ اس مبارک موسم کو بابرکت اورشکرگزارمحسوس کررہی ہیں۔