- الإعلانات -

بسمہ کا افسوس ہے،غریب کی کوئی زندگی نہیں،وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے،ایس کے نیازی

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)وی آئی پی پروٹوکول کلچر ختم ہونا چاہئے۔بسمہ کے جانے کا بہت افسوس ہے۔غریب لوگوں کی بھی کوئی زندگی ہے۔ہمیں ہوش کے ناخون لینا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے روز نیوز کے پروگرام ’’سچی بات ‘‘میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا فرض ہے عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا۔رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں عروج پر ہیں۔رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں دہشتگردی کا باعث بنتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ایس کے نیازی نے کہا کہ مشرف کو کچھ نہیں ہو گا۔نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں۔رینجرز کے اختیارات میں بحالی وفاق کا بڑا کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات دے کر نواز شریف نے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔