- الإعلانات -

چیف الیکشن کمشنر نے انتظامی نوعیت کے تمام اختیارات اپنے پاس رکھ لی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر نے تقرر و تبادلوں سمیت انتظامی نوعیت کے اختیارات اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں سے انتظامی نوعیت کے اختیارات بھی واپس لے لئے۔نئے اختیارات کے تحت کمیشن ارکان کو صرف جوڈیشل معاملات میں رائے دینے کا حق حاصل ہو گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں اعلی عہدوں پر تقرریوں پر کمیشن ارکان سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ارکان نے اختیارات ختم ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔