- الإعلانات -

داعش اسرائیلی فوج کا حصہ ہے،شیخ عبد العزیز الشیخ

جدہ: سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز الشیخ نے داعش کے رہنما کی جانب سے اسرائیل کو حالیہ دھمکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف یہ دھمکی محض ایک جھوٹ ہے اور داعش حقیقت میں اسرائیلی فوج کا ہی حصہ ہے۔سعودی گزٹ کو ٹیلی فونک انٹرویو میں شیخ عبد العزیز الشیخ نے کہا کہ داعش کے جنگجو اسلام اور مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی مفتی اعظم اس سے قبل بھی شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد پسند تنظیم ’داعش‘ کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش کے جنگجوؤں کو اسلام کا پیروکار نہیں مانا جاسکتا بلکہ وہ خوارجیوں کی ہی ایک قسم ہیں جنہوں نے اسلامی خلافت کے خلاف پہلی بار بغاوت کرتے ہوئے مسلمانوں کو کافر قرار دیا اور ان کے قتل کی اجازت دی۔