- الإعلانات -

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا اپنے مداحوں کیلئے انوکھا چیلنج

نیویارک: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک پر موجود اپنے 47ملین مداحوں کو انوکھا چیلنج دیا ہے جس میں انہیں کچھ وقت کے لئے فیس بک چھوڑ کر دوڑنے اور ورزش کرنے کا کہا ہے۔مارک زکر برگ نے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے 2016میں365میل دور تک دوڑنے کا ارادہ کیا اور میں چاہتا ہوں کہ میرے فالوروز بھی ایسا ہی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی مشکل کا م نہیں اگر ہم روزانہ ایک میل بھی خود کو فٹ رکھنے کے لئے دوڑیں تو سال کے365میل بن جائیں گے جس میں صرف روز کے 10منٹ کا وقت درکار ہوگا۔مارک زکر برگ نے نئے سال کو A Year Of Runningکا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ اپنے تجربات فیس بک پر بھی شیئر کریں