- الإعلانات -

لندن میں ایک شخص نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

لندن میں ایک شخص ایسا بھی ہے جس کے پاس 1497 کریڈٹ کارڈ ہیں اور وہ 11 لاکھ پاؤنڈ کی شاپنگ کر سکتا ہے۔ریکارڈ ہولڈر کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔ ریکارڈ ہولڈر کا کہنا ہے کہ شرط لگانے کے نتیجے میں اس نے کریڈٹ کارڈ جمع کرنے شروع کیے تھے لیکن اب اس کے پاس اتنے کارڈز جمع ہو گئے ہیں کہ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ بن گیا ہے۔والٹر کے تمام کریڈٹ کارڈز کی لمبائی 250 فٹ ہے جن میں سے 800 ابھی بھی ایکٹیو ہیں۔ریکارڈ بنانے والے والٹر کا کہنا ہے کہ وہ یہ کارڈ 1971 سے جمع کر رہا ہے۔ والٹر کو کارڈ دینے والوں میں ایئر لائنز، پیٹرول پمپ اور بار شامل ہیں۔ جبکہ گینیز بک آف ورلڈ کی طرف سے والٹر کو “مسٹر پلاسٹک فنٹاسٹک” کو خطاب دیا گیا ہے۔