- الإعلانات -

صدر براک اوباما کے کتے کے اغواء کا منصوبہ ناکام

اسلام آباد: امریکی پولیس نے صدر براک اوباما کے کتے کے اغواء کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی پولیس نے سکارٹ نامی شہری کو گرفتار کر کے امریکی صدر اوباما کے کتے کے اغوا کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ حکام کے مطابق ریاست نارتھ ڈیکوٹا کا سکارٹ نامی ایک شہری صدر اوباما کے کتوں ’بو‘ یا ’سنی‘ میں سے کسی ایک کو اغوا کرنے کی منصوبہ سازی کر رہا تھا۔واشگٹن کی پولیس کو سکارٹ کی گاڑی سے ہتھیار ملے ہیں جن میں دو بندوقوں کے علاوہ ایک خنجر بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق سکارٹ نے گرفتاری کے بعد بہت عجیب دعوے کیے ہیں جن میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے ارادے کا بیان بھی شامل ہے۔ عدالتی دستاویز کے مطابق اس شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ سابق صدر کینیڈی اور آنجہانی اداکارہ مارلن مینرو کا بیٹا ہے۔ حکام کا اگرچہ کہنا ہے کہ سکارٹ امریکی صدر کے کتے کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن اس پر اس جرم کے بجائے ہتھیار رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔