- الإعلانات -

2015ء میں دبئی میں پراپرٹی کے خریداروں میں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر

دبئی: 2015 میں دبئی میں سب سے زیادہ پراپرٹی کے خریداروں میں پاکستانیوں کا تیسرا نمبر رہا اس عرصے کے دوران پاکستانیوں نےدبئی میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی پراپرٹی خریدی اور مجوعی طور پر پاکستانیوں نے 6 ہزار 106 پراپرٹی کے سودے کیے۔ پاکستانیوں نے 2015 میں بھی دبئی میں خوب جم کر زمینیں، گھر، فلیٹس اور دکانیں خرید کر اپنا نام دنیا کے ان تین ممالک میں شامل کر لیا ہے جنہوں نے دبئی میں سب سے زیادہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کی ہے۔ 2015 میں مجوعی طور پر پاکستانیوں نے 6 ہزار 106 پراپرٹی کے سودے کیے جس کی کل لاگت 2 ارب 20 کروڑ ڈالر رہی جبکہ 2014 میں پاکستانیوں نے دبئی میں 2 ارب ڈالر کی پراپرٹی خریدی تھی۔اس طرح پاکستانی 2015 میں بھارتیوں اور برطانیوی شہریوں کے بعد دبئی میں پراپرٹی کے تیسرے بڑے خریدار رہے۔