- الإعلانات -

شیو سیناکانریندرمودی سےمدارس میں اردو اور عربی زبان پر پابندی کا مطالبہ

’اگر حکومت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدرسوں کو اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہو گا‘۔
حکومت کی اتحادی جماعت نے اپنے روزنامہ ’سامنا‘ کے اداریہ میں لکھا کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میں غلط نہیں کہ خود ساختہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اپنے پروپیگنڈا کے فروغ میں ان پڑھ مسلمان خواتین کو استعمال کر رہے ہیں۔
’اگر حکومت برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون جیسی ہمت دکھاتے ہوئے مدرسوں کو اردو اور عربی میں تعلیم دینے سے روک دے تو انڈیا کا فائدہ ہو گا‘۔
شیو سینا نے مودی اور ان کی کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ غیر ملکی دوروں سے ہندوستان میں بیرونی سرمایہ کاری تو لا سکتے ہیں لیکن ان میں ملک کے اندر موجود دشمنوں سے لڑنے کی ہمت کہاں سے آئی گی۔