- الإعلانات -

بھارت کی 10سے 12ریاستوں میں داعش کی اثرو رسوخ کے شواہد مل گئے

نئی دہلی:  بھارت نے داعش کی حامی 29ویب سائٹس بند کر دیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی 10سے 12ریاستوں میں داعش کی اثرو رسوخ کے شواہد ملے ہیں جن میں ریاست مہاراشٹر سرفہرست ہے ۔ اے ٹی ایس کے سربراہ ویوک بھنسا لکر کے مطابق ان ریاستوں کے نوجوانوں کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے انتہا پسندی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے صورتحال میں اے ٹی ایس داعش کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اپنی ویب سائٹ کے اجراءپربھی غور کر رہی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں حراست میں لئے گئے ایک ملزم سافٹ ویئر انجینئر مدبر شیخ نے داعش کے ساتھ رابطوں اور اس تنظیم میں شمولیت کیلئے نوجوانوں سے رابطوں کا اعتراف کیا ہے ۔