- الإعلانات -

امریکی نیوی انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ پر پابندی

واشنگٹن: امریکی نیوی کی انٹیلی جینس ایجنسی کے سربراہ کو دو برسوں سے نہ خفیہ معلومات دیکھنے کی اجازت ہے اور نہ ہی وہ اہم بریفنگز میں شرکت کرسکتے ہیں۔نیوی انٹیلی جینس کے سربراہ وائس ایڈمرل ٹیڈ ٹوئیگ برانچ کا نام دو سال پہلے غیر ملکی فوجی ٹھیکے میں بدعنوانی کی تفتیش کے دوران سامنے آیا تھا۔ نومبر 2013 میں ان پر پابندی لگادی گئی کہ وہ نہ تو کوئی خفیہ معلومات دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں اور نہ خفیہ اجلاسوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اب تک ان پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی لیکن انہیں کلیئر بھی قرار نہیں دیا گیا۔وائس ایڈمرل ٹیڈ برانچ کو حساس آپریشنز پر دیگر امریکی انٹیلی جینس عہدے داروں سے تبادلہ خیال کی اجازت بھی نہیں ہے