- الإعلانات -

ہیلری کلنٹن کی انتہائی خفیہ نوعیت کی سات ای میلز جاری نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن :  امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی انتہائی خفیہ نوعیت کی سات ای میلز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کے مطابق سات ای میلز جو سینتیس صفحات پر مشتمل ہیں ۔ انہیں انٹیلی جنس اداروں کی درخواست پر عام کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔ ان میں انتہائی حساس نوعیت کی معلومات ہیں ۔ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز کا تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے دو ہزار نو سے تیرہ کے دوران وزارت خارجہ کے عہدے میں اپنا ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے کا اعتراف کیا ۔ –