- الإعلانات -

محفوظ پناہ کی تلاش میں یورپ آنیوالے دس ہزار بچے غائب

ہیگ: محفوظ پناہ کی تلاش میں یورپ آنیوالے دس ہزار بچوں کی گمشدگی کا انکشاف ہوا ہے، یہ بچے کہاں گئے خود یورپی پولیس بھی سرپکڑے بیٹھی ہے۔

یورپی پولیس انٹیلیجنس یونٹ کے مطابق کئی ہزار بچے رجسٹرڈ ہونے کے باوجود غائب ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد گمشدہ بچوں سے جبری مشقت اور جنسی زیادتی کیلئے استعمال کررہے ہوں۔

سیو دی چلڈرن کے مطابق دو ہزار پندرہ میں چھبیس ہزار پناہ گزین بچے یورپ آئے تھے۔ گزشتہ سال سوئیڈن سے بھی ایک ہزار پناہ گزین بچے غائب ہوچکے ہیں۔