- الإعلانات -

دبئی،اتصالات کمپنی نےپاکستان کو 800 ملین ڈالر دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد: دبئی کے شہزادوں کی ملکیتی کمپنی اتصالات نے حکومت پاکستان کو 800 ملین ڈالر دینے سے انکار کر دیاہے۔ اتصالات کمپنی نے مشرف دور حکومت میں پی ٹی سی ایل خریدی تھی تاہم کنٹرول حاصل کرنے کے باوجود اتصالات نے 800 ملین ڈالر حکومت پاکستان کو ادا نہیں کئے ہیں۔اتصالات نے وزارت خزانہ کو ایک خط کے ذریعے بتایا ہے کہ جب تک پی ٹی سی ایل کی تمام جائیدادیں انہیں نہیں دی جاتیں اس وقت تک 800 ملین ادا نہیں کئے جائیں گے۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے اتصالات کے ساتھ دو معاہدے کئے تھے ایک معاہدہ مشرف دور حکومت میں کیا گیا تھا جس میں جائیدادوں کا ذکر تک نہیں ہے جبکہ دوسرا معاہدہ زرداری حکومت نے اتصالات سے کیا تھا اور سابقہ معاہدے میں تبدیلی کی تھی، دوسرے معاہدے میں حکومت پاکستان نے جائیدادیں بھی دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم بعض قیمتی جائیدادوں پر سرکاری د فاتر ہیں۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایاکہ 3000 سے زائد جائیدادوں میں صرف 32 جائیدادیں اتصالات کو الاٹ نہیں کی جاسکیں جن کی مالیت چند ملین روپے ہے