- الإعلانات -

اب آپکا اسمارٹ فون آپکا ماﺅسا بھی

ایک ماﺅس اور کی بورڈ ہی کسی کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کا آسان طریقہ نہیں بلکہ آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کو کسی گیم کنٹرولر سے بھی چلانے کی کوشش کرسکتے ہیں مگر آپ کا اسمارٹ فون زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

جی ہاں یہ بالکل ممکن ہے کہ ایک اسمارٹ ایپ اور پی سی ایپ کے امتزاج یونیفائیڈ ریموٹ کی مدد سے۔ یہ ایپ آپ کے فون کو ڈیسک ٹاپ کے سرور ایپ سے کنکٹ کردیتی ہے جس کی مدد سے آپ اسے ماﺅس، کی بورڈ اور دیگر ریموٹ کنٹرول ٹائپ ان پٹ کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب سے جڑے فیچرز آپ کو فون کو کمپیوٹر پر یوٹیوب پلے بیک کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں اور یہاں تک کہ ایک طریقے سے آپ اپنے فون کو وی ایل سی میں پلے بیک کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ تاہم زیادہ بہتر یہ ہے کہ اس کے ذریعے اپنے اسمارٹ فون کو ایک وائرلیس ماﺅس اور کی بورڈ کے طور پر استعمال کریں۔ اس ایپ کا اسٹینڈرڈ ورژن مفت ہے جبکہ پیسوں والے ورژن میں اضافی ریموٹ فنکشنز دیئے گئے ہیں۔

اس کے مفت ورژن کی مدد سے صارفین اپنے فون کو ایک ماﺅس، کی بورڈ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں جبکہ دیگر میڈیا ریموٹ فنکشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کو آئی فون، اینڈرائیڈ فون اور ونڈوز فون میں انسٹال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کی مدد سے ونڈوز، میک یا لینکس پی سی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

یہ ایپ آپ کے کمپیوٹر سے وائی فائی یا بلیوٹوتھ کے ذریعے کمیونیکٹ کرکے کام کرتی ہے۔