- الإعلانات -

روس نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا”جان کیری”

لندن : امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ روس نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

لندن میں برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمونڈ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بتایا کہ روسی وزیر خارجہ نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔

ان کا کہنا ہے کہ روس متفق ہے کہ شام میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے تمام فریقین کو متحد ہوکر ایسا لائحہ عمل اپنانا چاہئے جس سے شام میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔