- الإعلانات -

شہاب ثاقب گرنے سے بس ڈرائیور ہلاک

تامل ناڈو:  بھارتی ریاست تامل ناڈومیں اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں شہاب ثاقب گرنے سے بس ڈرائیور ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تامل ناڈو میں کالج بس کا ڈرائیور خلا سے گرنے والے پتھر کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے ، پتھر گرنے سے ہونے والے دھماکے سے قریب کھڑی بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے آسمان سے گرتی ایک چمکدار چیز دیکھی جس کے بعد دھماکا ہو گیا۔