- الإعلانات -

بھارتی بحریہ کی سمندری حدود کی خلاف ورزی

ٹھٹھہ: بھارتی بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کجھور کریک کے قریب پاکستانی علاقے میں داخل ہوکر 11 ماہی گیروں سمیت پاکستانی کشتی زبردستی اپنے قبضے میں لے لی۔یوسف کتیار گاوں کے رہائشیوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دلبر کتیار نامی شخص کی الشہباز بوٹ کجھور کریک میں موجود تھی کہ اسی دوران ہندوستانی بحریہ کی بھاری نفری نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔رہائشیوں نے بتایا کہ بھارتی بحریہ کے اہلکار کشتی کے علاوہ پاکستانی ماہی گیروں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے ‘جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ‘ ماہی گیروں کی شناخت 10 سالہ جمیل ‘ 12 سالہ عبد الرزاق ‘13 سالہ محمد صدیق، علی محمد، علی اصغر، عبد العزیز، عبد الغفور، ابوبکر، محمد، سکندر اور محمد مرغر کے ناموں سے ہوئی۔