- الإعلانات -

جاپان نے ٹوکیو میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے

جاپان : جاپان میں سکائی مائیل ٹاور  (Sky Mile Tower)کے نام سے ایک عمارت بنائی جا رہی ہے جو برج الخلیفہ سے دوگنا یعنی 5 ہزار 577 فٹ بلند ہو گی جبکہ دبئی کے برج الخلیفہ کی بلندی 2 ہزار 717 فٹ ہے. سکائی مائیل ٹاور میں کئی شاپنگ سنٹرز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، جم، ہیلتھ کلینک و دیگر سہولیات میسر ہوں گی جن سے بیک وقت 55 ہزار لوگ استفادہ کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکائی مائیل ٹاور میں جدید برقی سیڑھیاں نصب کی جائیں گی جو نہ صرف شہریوں کو عموداً ایک منزل سے دوسری منزل تک لیجانے کا کام کریں گی بلکہ یہ افقی طور پر بھی سفر کریں گی اور لوگوں کو ان کے اپارٹمنٹس کے دروازے تک چھوڑ کے آئیں گی۔سکائی مائیل ٹاور 2045ءمیں مکمل ہو گا اور اس میں 5 لاکھ لوگوں کو رہائش کی سہولت میسر آئے گی۔جاپانی ڈویلپرز کے مطابق یہ عمارت ان لوگوں کے لیے بنائی جا رہی ہے جو ساحل سمندر پر رہتے ہیں اس بلند و بالا عمارت میں انہیں رہائش فراہم کی جائے گی۔