- الإعلانات -

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات کا دوبارہ اعتراف کیا ہے

واشنگٹن:امریکا نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی خدمات کا دوبارہ اعتراف کیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نےحالیہ دنوں میں دہشت گردوں کےخلاف موئثرکارروائیاں کیں۔ انتہاپسند گروہوں سے پاکستان کوبھی خطرہ ہے۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے تعلقات کشیدہ ہیں ۔ خواہش ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات سے مسائل حل کریں۔