- الإعلانات -

جدید عسکری روبوٹ جلد روسی فوج میں شامل

ماسکو :  نئی جنریشن کے عسکری روبوٹ جلد روس کی فوج میں شامل کئے جائیں گے۔اس بارے میں وزارت دفاع سے منسلک روبوٹ بنانے والے ادارے کے سربراہ کرنل سرگئی پوپوو ف نے بتایاکہ نئی قسم کے روبوٹس کی آزمائش شروع ہو چکی ہے۔ روس کی فوج میں روبوٹ شامل کئے جانے کا مقصد فوج کی جنگی صلاحیت بڑھانا اور جنگی کارروائیوں کی صورت میں فوج کو پہنچنے والے جانی نقصان کو کم کرنا ہے۔ ساتھ ہی روبوٹس کے موثر استعمال کے طریقے وضع کرنا بھی انتہائی اہم ہے ۔