- الإعلانات -

امریکا کی نظر میں صدر بشارالاسد کی بہت بڑی غلط فہمی۔۔۔؟

واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ شام کے متنازع صدر بشارالاسد کا فوجی طاقت کے ذریعے پورے ملک پراپنی کھوئی ہوئی حکومت بحال کرنے کا دعویٰ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ وہ فوجی طاقت کے ذریعے نہ جنگ جیت سکتے ہیں اور نہ عسکری کارروائیوں سے مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ بشارالاسد فوجی طاقت کے ذریعے شام کا مسئلہ حل کرنے کا سوچ کر خود کو کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ کریں۔ وہ صدر اسد کے جمعہ کے روز دیے گئے ایک انٹرویو پر حکومت کا رد عمل ظاہر کررہے تھے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدر بشارالاسد کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صدر بشارالاسد کی بہت بڑی غلط فہمی کہ وہ فوجی طاقت کے ذریعے پورے ملک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کریں گے یا شام کا مسئلہ حل کرلینگے۔