- الإعلانات -

شمالی کوریا امریکا کو جوہری حملے کا نشانہ نہیں بنا سکتا”امریکا”

واشنگٹن :امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہا ہے کہ بیرونی مدد کے بغیر شمالی کوریا امریکا کو جوہری حملے کا نشانہ نہیں بنا سکتا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ بات امریکی کانگریس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ یہ رپورٹ گزشتہ ماہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے سے قبل جمع کرائی گئی تھی۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکا پر جوہری حملے کرنے میں پرعزم ہے تاہم اس ضمن میں شمالی کوریا کے پاس مطلوبہ ٹیکنالوجی موجود نہیں اور شمالی کوریا کسی بیرونی مدد کے بغیر امریکاکو نشانہ نہیں بنا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق اگر شمالی کوریا نے اپنے بیلسٹک میزائلوں کو جدید ترین اور ہدف تک واضح انداز میں پہنچانے کی ٹیکنالوجی حاصل کی تو اس صورت میں وہ امریکا کو نشانہ بنانے کے قابل ہو جائے گا۔