- الإعلانات -

ایران نے سنسنی خیز اعلان کر دیا

تہران: ایران نے خانہ جنگی سے تباہ حال عرب ملک شام میں  صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے فضائی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فضائیہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ صدر بشارالاسد کی جانب سے مداخلت کی درخواست پر ہماری فضائیہ فوری حرکت میں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ ان کا ملک دمشق کی جانب سے فوجی مداخلت کی درخواست پر فوری کارروائی میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرے گا۔ فضائی شعبے میں بھی شامی فوج کی بھرپور رہ نمائی اور معاونت کی جائے گی۔ایرانی فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ شام میں تہران کی فوجی مداخلت سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی براہ راست ہدایات کے عین مطابق ہے۔ شام کے لیے ہماری عسکری خدمات مشاورت کی حد تک ہیں۔ شامی حکومت کےدفاع اور معاونت کےلئے تہران ہرممکن مدد کےلئے تیار ہے۔