- الإعلانات -

سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی انیس ماہ کی سزائے قید

مقبوضہ بیت المقدس: سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی انیس ماہ کی سزائے قید شروع ہو گئی ہے۔ وہ پہلے ایسے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ہیں، جو باقاعدہ طور پر جیل کی سزا کاٹیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایاکہ ایہود اولمرٹ کو رملہ کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل حکام نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا، جیسا کے تمام قیدیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے لیکن انہیں خصوصی مراعات حاصل نہیں ہوں گی۔ وہ پہلے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ہیں، جنہیں جیل کی سزا کاٹنا پڑ رہی ہے جیل منتقل کیے جانے سے قبل ایہود اولمرٹ کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بطور وزیر اعظم ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے۔