- الإعلانات -

رات دیر تک جاگنے کے حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد :  بعض لوگوں کو رات گئے تک جاگنے کی عادت ہوتی ہے اور اگرچہ گھر والے انہیں اکثر کوستے رہتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے انہیں ایک بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ جریدے ہفنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق رات دیر تک جاگنے کی عادت کے مالک لوگ جلد سونے والوں کی نسبت زیادہ سمارٹ ، ذہین اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ رات کو جلدی سونا اور صبح جلد بیدار ہونا انسانی ارتقاءکا حصہ ہے، اور جو لوگ اس ارتقائی روایت کو توڑتے ہوئے رات کو دیر تک جاگتے ہیں اور صبح دیر سے بیدار ہوتے ہیں ان کا دماغ نسبتاً زیادہ تخلیقی اور ذہین ہوتا ہے۔ سپین کی یونیورسٹی آف میڈرڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج 1000 طلبا کی نیند کی عادات کا مطالعہ کرنے کے بعد مرتب کئے گئے ہیں۔