- الإعلانات -

موٹاپے سے بچاﺅ کا سادہ سا طریقہ

مانیں یا نہ مانیں مگر سائنس کا تو کہنا ہے کہ اندھیرے میں کھانا جسمانی وزن میں تیزی سے کمی لانے کا بہترین طریقہ ہے۔

یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

کونسٹانز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق یہ سادہ سا طریقہ کارآمد ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ کھانے والے کو لطف اندوز ہونے کا موقع نہیں دیتا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طریقے کے باعث دماغ کا وہ حصہ متحرک ہوجاتا ہے جو ان دیکھی غذا کے استعمال پر تشویش میں مبتلا ہوتا ہے کہ کوئی نقصان دہ چیز جسم کا حصہ نہ بن جائے۔

تحقیق کے دوران کیے گئے ایک تجربے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی انہوں نے عام معمول کے مقابلے میں 9 فیصد کم غذا اپنے جسم کا حصہ بنائی۔

محققین کے مطابق اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اندھیرے میں لوگوں کو اندازہ نہیں ہوتا کہ انہوں نے کتنا زیادہ کھا لیا ہے یا پلیٹ میں کتنا باقی ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ غذا کو نہ دیکھ پانے کے باعث جسم کو معلوم ہوجاتا ہے کہ کب پیٹ بھر گیا ہے جبکہ نظر آنے کی صورت میں اس احساس کے بغیر ہی ہاتھ اور منہ چلتے رہتے ہیں۔