- الإعلانات -

نیند پوری کرے اور زیادہ ذہین نظر آئے

سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی نیند پوری کرتے ہیں وہ لوگوں کو زیادہ ذہین نظر آتے ہیں۔

محققین کے مطابق اس کی وجہ آنکھوں میں تھکن نہ ہونا ہوتا ہے جو لوگوں کو زیادہ ذہین اور پرکشش دکھاتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 190 بالغ افراد اور بچوں کے چہروں کا جائزہ لیا اور ان کی کھلی آنکھوں کے ساتھ سافٹ ویئر سے تجزیہ کیا۔

اس کے بعد 200 سے زائد لوگوں سے ان چہروں کو کشش اور ذہانت کے نمبر دینے کے لیے کہا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بجھی بجھی آنکھیں اور تھکاوٹ سے چور چہروں والے افراد لوگوں کو کم ذہین نظر آئے۔

مگر جب انہی افراد کی پوری نیند کے بعد لی گئی تصاویر دکھائی گئیں تو وہ ذہین نظر آنے لگے۔

محققین کے مطابق ہم ذہانت اور نیند کے درمیان تعلق کے بارے میں تحققی کرنا چاہتے تھے اور ایسا نظر آتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان تعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیند کو پورا کرنا انسانی شخصیت کو اجاگر کرتا ہے اور وہ چمک دیگر افراد کی نظر کو بھی محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھکی ہوئی آنکھوں اور ان میں جھلکتی نیند چڑچڑے پن کی بھی علامت ہوتی ہے جو کہ دماغی کارکردگی پر اثرانداز ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت جلد سونے کی عادت رکھنے والے افراد ذہانت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ وہ اپنی نیند پوری کرتے ہیں۔