- الإعلانات -

گنج پن کا مکمل اعلاج

گنج پن کا خطرہ ایسا خیال ہوتا ہے جو اکثر مردوں کی نیند حرام کردیتا ہے مگر اب لگتا ہے کہ وہ ماضی کا قصہ بننے والا ہے۔

امریکی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی دوا کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو مردوں کے گر جانے والے بالوں کو واپس لاتی ہے۔

فارماسیوٹیکل ریسرچ کمپنی سامیومیڈ نے اس دوا کو ایس ایم 04554 کا نام دیا ہے جو مردوں میں عام گنج پن کے علاج میں مدد دیتی ہے۔

اس دوا میں ایک مالیکیول کے جز سے تیار کیے گئے سلوشن کو شامل کیا گیا ہے جو جسمانی خلیات کو متوازی راستوں کا سگنل دیتا ہے۔

یہ متوازی راستے بالوں کی افزائش کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور ان میں کمی آنا گنج پن کا باعث بنتا ہے۔

اس دوا کے تجربات 18 سے 55 سال کی عمر کے مردوں پر کیے گئے۔

135 روزہ ٹرائل کے بعد ان مردوں کے بالوں کی تعداد میں اضافے اور گھنے پن کو ریکارڈ کیا گیا۔

محققین کا دعویٰ ہے کہ ایس ایم 04554 محفوظ اور موثر دوا ہے اور نتائج سے ہمیں بالوں کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق علاج کے لیے ٹرائل میں مدد ملے گی۔

اس دوا کے نتائج کو حال ہی میں امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی کی سالانہ کانفرنس میں پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ متعدد وجوہات ایسی ہوتی ہیں جن کے نتیجے میں مرد اپنے بالوں سے محروم ہوتے ہیں اور ان میں سے بیشتر کی روک تھام ممکن ہے۔

ماہرین طب کے مطابق یہ وجوہات تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی جاسکتی ہیں جو جنیاتی، طرز زندگی کے عناصر اور جلدی امراض پر مشتمل ہیں۔

تو جانیے کہ یہ کتنی وجوہات ہیں اور ان کی روک تھام کیسے ممکن ہے۔