- الإعلانات -

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پو لیو مہم کی افتتاحی تقریب۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے فیتہ کا ٹ کر پو لیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پو لیو مہم کی افتتاحی تقریب۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے فیتہ کا ٹ کر پو لیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے پا نچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے بھی پلوائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر کا شف علی میا نہ، ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی، ڈاکٹر امیر احمد خان، ایم ایس ڈاکٹر عمر ملک، ڈائر یکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹرپرویز اختر اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر مو جود تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کا شف علی میا نہ نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ پو لیو مہم 17فروری سے21فروری تک جاری رہے گی اور محکمہ ہیلتھ کی661موبائل، 74فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں پا نچ سال تک عمر کے 263105بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پلوا ئیں گی۔انہوں نے بتا یا کہ اس حوالہ سے محکمہ ہیلتھ نے تما م انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمرشیر چٹھہ نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پو لیو کے خاتمہ مہم کو موئثر اور فعال بنا نے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ کے افسران پولیو مہم کو با قاعدگی سے ما نیٹر کر یں اور سو فیصد کوریج کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور کو تاہی نہیں ہو نی چاہیے۔