- الإعلانات -

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے میدان میں بھی شاندار کامیابی

Malala

لندن: تعلیم کے زیور کو عام کرنے والے ملالہ یوسف زئی کو جب نوبل انعام سے نوازا گیا تو کئی لوگوں نے ان کی صلاحیتوں پر شک کا اظہار کیا لیکن اب برطانیہ میں جی سی ایس ای کے امتحان میں کئی اے اور اے ون گریڈ لے کر انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہی اس انعام کی موزوں ترین حق دار تھی۔

ملالہ یوسف زئی کے والد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے جی سی ایس ای اور آئی جی سی ایس ای کے امتحاتات کے نتائج کو لگایا تواسے دیکھنے والے ملالہ یوسف زئی کی صلاحیتوں کے معترف ہوئے بنا نہ رہ سکے۔ ملالہ یوسف زئی نے ان امتحانات میں 6 اے پلس اور 4 اے گریڈ حاصل کر کے اپنی ذہانت اور محنت کا ثبوت فراہم کردیا جب کہ ان کے والد کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ انہیں اور ملالہ کی والدہ کو اپنی بیٹی پر فخر ہے۔

18 سالہ ملالہ یوسف زئی برمنگھم کے ایجبسٹن ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے سائنس مضامین میں اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیے ہیں۔ ملالہ نے بائیالوجی، کیمسٹری ، فزکس اور مذہبی تعلیم میں اے پلس گریڈ جب کہ تاریخ، جیوگرافی، انگلشن لینگویج اور انگلش میں اے گریڈ حاصل کیے۔