- الإعلانات -

پاکستان میں انسان سے انسان میں مرض کی منتقلی کا پہلا کیس؟ سندھ میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا، 52سالہ شخص دو روز قبل اسلام آباد سے کراچی آیا تھا، وزارت صحت نے مریض کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ شروع کردیئے جبکہ سندھ میں موجود مریضوں میں سے دو افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ تیرہ تاحال زیرعلاج ہیں، ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق سے ملک کے تمام بارڈر بند کرنے کا مطالبہ کردیا اور شہریوں کو تقریبات میں شرکت سے گریز کا مشورہ دیدیا،حکومت سندھ نے تیس مئی تک تعلیمی ادارے بند کردیئے جبکہ 16مارچ سے شروع ہونیوالے امتحانات بھی ملتوی کردیئے اور شائقین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

ادھر صحافی اسد علی طور نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ” پاکستان میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جس میں بیماری ملک کے اندر ہی ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہوئی، 51سالہ مریض دو روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچاتھا اور اس کی بیرون ملک سفر کی کوئی ہسٹری موجود نہیں۔