- الإعلانات -

’جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے‘ ڈاکٹر ظفر مرزا پر 2 کروڑ ماسک سمگل کرنے کا الزام لگ گیا، تحقیقات شروع

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف 20 ملین (2 کروڑ) فیس ماسک بیرون ملک سمگل کرنے کے الزام میں انکوائری شروع کردی ہے۔ ان کے خلاف یہ تحقیقات ینگ فارما سسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر شروع کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے فیس ماسک بیرون ملک سمگل کرائے۔ ایف آئی اے نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ڈائریکٹر نارتھ اسلام آباد سے 15 دن کے اندررپورٹ طلب کرلی۔