- الإعلانات -

سائنسدان کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچ گیا ،اس کا تعلق کس ملک سے ہے ؟بڑی خبر آگئی

اسرائیلی سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق آئندہ چند روز میں کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔اسرائیل کے بائیولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ویکسین کی تیاری میں اہم پیش رفت کر لی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا توڑ ڈھونڈ لیا گیا ہے، صرف پری کلینکل اور کلینکل ٹرائل کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس 125 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا ہے، دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔دنیا بھر میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،اب تک 70 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے۔