- الإعلانات -

کورونا وائر س کامعاملہ سنجیدہ ہے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،نکاح پرنہیں،شادی تقریبات پرپابندی عائد کی گئی،ناصر شاہ

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے سے بیمار افراد پر کورونا وائرس کا حملہ صحت کومتاثر کرسکتا ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحتیاب ہورہے ہیں ،ان کاکہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر ہیلی کاپٹر بھیج دیا جو نمونے کراچی لے آئے گا۔

ناصر شاہ نے کہاکہ فوڈ سیکیورٹی سے متعلق آج وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،حالات بہت بگڑ گئے تو لوگوں کو خوراک کی اشیا گھروں پر فراہم ہوں گے ۔ناصر شاہ نے کہا کہ سکریننگ کے عمل کو مزیدموثر بنایا جائے گا،کوروناوائرس کا ٹیسٹ مہنگا ضرور ہے لیکن اخراجات حکومت سندھ کی طر ف سے اٹھائے جائیں گے،ان کامزید کہناتھا کہ کورونا وائر س کامعاملہ سنجیدہ ہے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،جس کوفلواوربخارہو وہ گھروں میں محدود رہیں،نکاح پرپابندی نہیں،شادی کی تقریبات پرپابندی عائد کی گئی ہے،یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کا ولیمہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے،بلاول بھٹونے گھوٹکی کا جلسہ منسوخ کردیا۔