- الإعلانات -

اسلام آباد میں انسدادِ پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسدادِ پولیو مہم پیر 16 مارچ سے شروع ہوگی ۔ مہم کے دوران اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں 5سال سے کم عمر کے ایک لاکھ 70ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ صحت، ایم سی آئی, عالمی ادارہ صحت اور پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر 16مارچ سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم 22مارچ تک جاری رہے گی اس دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایک لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ایک خصوصی مہم ہوگی جو راولپنڈی میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی مہم حفاظتی اقدامات کے تحت ایک خاص زون میں شروع کی جائے گی۔ یہ زون نائنتھ ایونیو سے ترنول تک متعین کیا گیا ہے جس میں تمام سکولز اور مدرسے شامل ہوںگے