- الإعلانات -

اقوام متحدہ کی پوری دنیا سے وباء کیخلاف اعلان جنگ کرنے کی اپیل،چینی صدرکا اٹلی کی بھر پور حمایت کا اعلان لیکن چین میں اب کیا صورتحال ہے؟

ہفتہ کو چین کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ پر جمعہ کو نوول کرونا وائرس کے مزید11مصدقہ مریضوں اور 13ہلاکتوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام ہلاکتیں صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔اسی دوران 17نئے مشتبہ مریض بھی سامنے آئے۔جمعہ کو ہی 1ہزار430 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 410کمی کے بعد 3ہزار610 رہ گئی۔جمعہ کے آخر تک مین لینڈ پر کل تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 80ہزار824تک پہنچ گئی جن میں سے 12ہزار94مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے 65ہزار 541 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ بیماری کی وجہ سے 3ہزار189افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ 115افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا تاحال خدشہ ہے جبکہ 10ہزار879 قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں، جمعہ کو 2ہزار174افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کردیا گیا۔کمیشن نے کہا کہ جمعہ کو مین لینڈ پر7درآمدی کیسز کی اطلاعات بھی موصول ہوئی جن میں سے 4 شنگھائی میں، 2 صوبہ گانسو اور ایک بیجنگ میں ہے۔جمعہ کے آخر تک درآمدی مریضوں کی تعداد 95 ہوچکی ہے۔جمعہ کے آخر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں4ہلاکتوں سمیت 137مصدقہ مریض، مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں 10اور تائیوان میں ایک ہلاکت سمیت 50 مصدقہ مریض سامنے آچکے ہیں۔ہانگ کانگ میں78، مکا میں10 اور تائیوان میں 20 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔فلپائن نے کرونا وائرس کا پھیلا ﺅروکنے کےلئے منیلا میں کرفیونافذکرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ہفتہ کوبلدیہ منیلا ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایم ایم ڈی اے)نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کےلئے اتوار سے فلپائن کی بلدیہ منیلا میں کرفیو کا نفاذ کیا جائیگا۔یہ انکشاف کیا گیا کہ کرفیو کا نفاذ رات 8 بجے سے صبح 5 تک ہو گا جو 15 مارچ سے 14اپریل تک جاری رہے گا۔فلپائن میں کرونا وائرس کے 64 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 6اموات بھی شامل ہیں۔بلدیہ منیلا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بونگ نیبریجا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وائرس کے پھیلا کو محدود کرنے کےلئے ہمیں لوگوں کی نقل وحرکت محدود کرنی ہو گی۔بلدیہ منیلا شہر اور قصبے کے حکام نے کرفیو کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔نیبریجا نے کہا کہ وہ افراد جو کرفیو کے اوقات میں نوکری یا کوئی ضروری کام کررہے ہوں انہیں باہر نکلنے کی آزادی ہو گی ، ان افراد میں نوکری پیشہ ، طبی اہلکار ،سپر مارکیٹس اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر کام کرنے والے افراد ودیگر شامل ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ،اقوام متحدہ نے پوری دنیا سے کرونا وائرس کیخلاف جنگ کااعلان کرنے کی اپیل ،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یورپ کو اس عالمی وبا کا نیا مرکز قرار دیے جانے کے بعد کئی ملکوں نے اپنی سرحدیں بند کر دیں،فلپائن نے کرونا وائرس کا پھیلا ﺅروکنے کےلئے منیلا میں کرفیونافذکردیا،امریکہ میں آئی ایم ایف کے ہیڈ کوآرٹر کے ایک ملازم میں کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ چینی صدرنے نوول کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں اٹلی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔چین میںنوول کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔