- الإعلانات -

کورونا وائرس سے 1 لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ 4 لاکھ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سب سے بھاری تھے اس دوران سب سے زیادہ 14 اموات رپورٹ ہوئیں، اس حوالے سے ذکر کرتے رہے کہ آنے والے دنوں میں ایسی رپورٹس متوقع ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وائرس کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ تمام چیزیں پہنے پھرتے ہیں اس کی ضرورت نہیں ہے، کوشش ہے کہ تمام لوگوں تک زمہ داری ہے کے ساتھ صححیح معلومات پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتظامیہ نے کورونا کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ سے بھی تجاوز کر چْکی ہے، عالمی سطح پر اموات کی تعداد 1 لاکھ سے زائد جبکہ 4 لاکھ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مین چوبیس گھنٹے بھاری تھے سب سے زیادہ اموات 14 رپورٹ ہوئیں، ہم ذکر کرتے رہے ہیں آنے والے دنوں کی ایسی رپورٹس متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 وینٹی لیٹرز پر ہونے والوں میں سے 14 جان سے ہاتھ دھو چکے، آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھ سکتی یے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بظاہر سادہ نظر آنے والی احتیاط انتہائی ضروری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو زیادہ نمبر ییں، اس وقت تک پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹوٹل کیس 5038 ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی کیسز میں سے تقریباً نصف کیسز لوکل ٹرانسمیشن کی وجہ سے ہوئے ہیں