- الإعلانات -

صحت کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت سارک وزرائے صحت کی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام سارک کے تحت شعبہ صحت اور خاص طور پر کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے تعاون پر اتفاق کیا گیا

پاکستان نے سارک وزرائ صحت کی ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی۔ اجلاس میں تمام سارک ممالک کے وزراء صحت اور صحت کے شعبہ سے متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سارک کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سارک ممالک نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہا اور سارک کے تحت شعبہ صحت اور خاص طور پر کورونا وائرس کی وباء کے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ تمام سارک ممالک نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور کورونا وائرس کی وباء سے مقابلہ کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان کی سارک کوششوں اور نیشنل ایکشن پلان سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی رابطہ کمیٹی کورونا وائرس کے خلاف سر گرم عمل ہے، پاکستان سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے تاکہ بیماری کے بچاؤ کے ساتھ ساتھ معیشیت کے منفی اثرات سے بھی بچا جا سکے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس کے اثرات دور رس ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے تجویز دی کہ سارک چارٹر کے تحت صحت کے شعبہ میں ٹیکنیکل کمیٹی کو فعال کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے سارک کے تحت علاقائی تعاون بڑھانے پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی تعاون نہایت اہم ہے۔ سارک سیکرٹری جنرل نے کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کی