- الإعلانات -

چینی کمپنی نے ویکیسن کے ممکنہ ٹرائلز بارے رابطہ کیا ہے، کمپنی سے مزید معلومات مانگی ہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چینی کمپنی نے حکومت پاکستان سے ویکیسن کے ممکنہ ٹرائلز بارے رابطہ کیا ہے جس پر کمپنی سے مزید معلومات مانگی ہیں۔کوویڈ ۔19 کی ویکسین کے حوالے سے جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ چین کی کمپنی نے حکومت پاکستان سے ویکیسن کے ممکنہ ٹرائلز کے بارے میںرابطہ کیا ہے جس ہم نے چینی کمپنی سے کہا ہے کہ ہمیں مزید معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ہم اس کے محفوظ ہونے، اخلاقی طور پر جائز ہونے اور ریگولیشنز سمیت دیگر امر کے بارے میں متعلقہ ماہرین سے رائے لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا