- الإعلانات -

عالمی ادارہ صحت کے خلاف پراپیگنڈا ،چین نے حیران کن طور پر ڈبلیو ایچ او کے دفاع میں کمر کس لی،بڑا اعلان کر دیا

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سکریٹری جنرل لم جوک ہوئی سے نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ سے متعلق فون پر بات چیت کی۔وانگ نے کہا کہ کوویڈ 19-کے آغاز کے بعد سے دوستانہ ہمسائیوں کی حیثیت سے چین اور آسیان باہمی تعاون اور مدد کے ساتھ اس وبائی مرض کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہیں، جو چین آسیان تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔وانگ نے کہا کہ چین علاقائی سطح پر انسداد وبا کے لئے آسیان سیکرٹریٹ اور سیکریٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتا ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ اگلے سال چین آسیان مذاکرات تعلقات کی 30 ویں سالگرہ ہے اور چین اس موقع کو باہمی تعلقات کو ایک نئی سطح تک لے جانے کے لئے تیار ہے۔