آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یاسر شاہ اور یونس خان کی ایک ایک درجہ ترقی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ساتویں نمبر سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر سٹیون سمتھ براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی یونس خان ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں ۔نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین باولر ز میں پاکستانی باولر یاسر شاہ ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبرپر آ گئے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر ڈیل سٹائن موجود ہیں