- الإعلانات -

ملک میں کورونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد گھٹ کر16 ہزار475 ہوگئی، این سی اوسی

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 753 نئے کیسزاورمزید 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ سیکیورٹی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 753 نئے کیسز اور10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار674 تک پہنچ گئی تاہم مجموعی اموات کی تعداد 6139 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار 060 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار929، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار865 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34947 ، بلوچستان میں تعداد 12044، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15323، آزاد جموں و کشمیر2164 اورگلگت میں 2402 ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار221 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار664 ٹیسٹ ہو چکے، ‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 144 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 341 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔