- الإعلانات -

وٹامن سی کی کمی سب سے بڑی علامت, خود کو تھکا ہوا محسوس کرنا

کیا آپ ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے ہیں اور اس کی وجہ بہت زیادہ مصروفیات کو سمجھتے ہیں؟

یا عام دنوں کے مقابلے میں اپنے اندر سستی کی کیفیت زیادہ محسوس کررہے ہیں؟ تو ہوسکتا ہے کہ اس تھکاوٹ کی اصل وجہ کچھ اور ہو۔

درحقیقت یہ وٹامن سی کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق وٹامن سی کی کمی بالوں سے محرومی، مسوڑوں کے امراض، خشک جلد، زخموں کے بھرنے کا عمل سست، اور انفیکشن سے بچاﺅ کے لیے جسمانی مدافعت کمزور کردیتی ہے۔

جسم میں وٹامن سی کی کمی سب سے بڑی علامت ہر وقت تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کی شکل میں سامنے آتی ہے جو مختلف امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے خواتین کو روزانہ 75 ملی گرام اور مردوں کو 90 ملی گرام وٹامن سی کے استعمال کی ہدایت کی ہے جبکہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو اضافی 35 ملی گرام مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔

وٹامن سی ترش پھلوں، ٹماٹر، پالک اور شملہ مرچ وغیرہ کے ذریعے حاصل کرکے خود کو توانائی سے بھرپور کیا جاسکتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

یہ تحقیق امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔