- الإعلانات -

کیا آپ جانتے ہیں کہ اردو شاعری دماغی صحت کے لیے کیسی ہے

اردو شاعری نہ صرف آپ کی روح کے لیے فرحت بخش ہے بلکہ یہ آپ کے دماغ کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

لکھنؤ کے سینٹر فار بائیو میڈیکل ریسرچز میں ہونے والے ایک مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اردو شاعری دماغ کی نشونما میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

مطالعے کو حال ہی میں بین الاقوامی جرنل ‘نیوروسائنس لیٹرز’ میں شائع کیا گیا ہے۔

مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ اردو شاعری پڑھنے کے دوران دماغ کے مختلف حصے استعمال ہورہے ہوتے ہیں جو فیصلہ سازی، اچھے اور برے کے درمیان تمیز، جذبات قابو کرنے اور تناؤ دور کرنے سے متعلق ہوتے ہیں۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ اردو سیکھنے سے ڈیمینشیا جیسی دماغی بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے جبکہ یہ بچوں میں سیکھنے کی معذوری بھی دور کرتی ہے۔

مطالعے میں بتایا گیا کہ ہندی، جرمن، انگریزی اور فرینچ زبانوں کے مقابلے میں اردو سیکھنا زیادہ مشکل ہے اور جس کی وجہ سے اس میں دماغ کے کئی حصے استعمال ہوتے ہیں جو کہ دماغی صحت کے اعتبار سے اچھی بات ہے۔