- الإعلانات -

برائلر مرغی کا گوشت اتنا بھی خطرناک ہو سکتا ہے سن لو تو کھانا بھی چھوڑ دو گے

اسلام آباد  لوگ دیسی مرغی کا گوشت استعمال کرتے اور صحت مند زندگی گزارتے تھے ۔ اچانک برائلر مرغی کانام سنا جانے لگا جو ایک وبا کی طرح عوام و خواص میں سرایت کر گئی ۔ پھر فاسٹ فوڈ ہو یا مشرقی کھانے سب میں برائلر کا استعمال کیا جانے لگا،یہ جانے بغیر کہ مرغی کی یہ نسل ہمارے لئے کتنی مضر صحت ہے ۔ ماہرینِ صحت کے مطابق یہ گو شت متعدد بیماریوں کی جڑ ہے اور اس میں کئی قسم کے جراثیم پائے جاتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرغی میں سیلمونیلا نام کا ایک بیکٹیریاپایا جاتا ہے جو پورے جسم پر خطرناک حد تک سوزش اور جلن کا باعث بنتا ہے ۔<br/> ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ان مرغیوں کو جلد پالنے کیلئے خطرناک دھات آرسینیک استعمال کی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کیلئے نہایت مضر ہے ۔برائلر کا گوشت استعمال کرنے والوں پر اینٹی بائیو ٹک ادویات بھی اثر نہیں کرتیں کیونکہ ان مرغیوں کی خوراک میں             اینٹی بائیو ٹک اجزاء کا استعمال بھاری مقدار میں کیا جاتاہے جو ک کافی خطرناک ہوتا ہے ،