- الإعلانات -

ملتان: آنکھوں کا آپریشن کرانے والے16 افراد بینائی سے محروم

ملتان: نجی اسپتال میں آنکھوں کے سرجن کی مبینہ غلطی کی وجہ سے 16 افراد کی بینائی چلی گئی ہے۔ملتان میں صحت کارڈ اسکیم میں شامل 16 افراد کو آپریشن کے لیے بلایا گیا تھا۔ تمام افراد کے آپریشن ایک ہی دن میں کیے گئے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے مطابق آپریشن کرانے والے تمام افراد مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپریشن کرانے والوں میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جن 16 افراد کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ان میں سے کسی کی بھی بینائی واپس نہیں آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آپریشن کرانے والے افراد نہایت غریب اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے مؤقف جاننے کے لیے جب اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو اس نے مؤقف دینے سے واضح طور پر انکار کردیا۔