- الإعلانات -

فائزر بائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کے نوجوانوں کو بھی لگانے کی اجازت

امریکی ادارے ایف ڈی اے نے فائزربائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کے نوجوانوں کو لگانےکی اجازت دے دی۔

ایف ڈی اے کی اجازت کے بعد کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی جس سے ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانےوالے والدین کو بھی سکھ کا سانس مل گیاہے۔

خیال رہے کہ امریکا کی زیادہ تر ریاستوں میں معمولات زندگی چند ہفتوں میں نارمل ہونےکاامکان ہے جب کہ اکثرشہروں میں ماسک کی پابندی برقراررہے گی۔